Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میںدھوکہ دھی کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دھوکہ دھی

دھوکہ دہی کی تعریف

بُرائی کو دل میں چھپا کر اچھائی ظاہِر کرنا دھوکہ ہے۔([2])

دھوکہ دہی کی مثالیں

*کسی چیز کا عیب چُھپا کر اس کو بیچنا *اَصْل بتا کر نَقْل دے دینا *خریدار سے چُھپا کر صحیح چیز کے ساتھ کچھ خراب چیز بھی ڈال دینا جیسا کہ بعض پھل فروش ایسا کرتے ہیں *غَلَط بیانی کر کے کسی سے مال بٹورنا جیسا کہ پیشہ ور بھکاریوں کا طریقہ ہے *وہ کھیل تماشے جن میں محض ہاتھ کی صفائی دِکھا کر دیکھنے والوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے وغیرہ۔


 

 



[1]...ابن ماجہ، كتاب اقامۃ الصلاة...الخ، باب الصلاة على النبى صلى الله علیہ وسلم، صفحہ:152، حديث: 907۔

[2]... تفسیر نعیمی، پارہ:1، البقرۃ، تحت الآیۃ:9،جلد:1،صفحہ؛164۔