Book Name:Ala Hazrat Ka Shoq e Ilm e Deen

گھر والوں اور دوستوں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ طویل مدت تک  ہمارے دماغ میں محفوظ رہے گا۔ (ایضاً،ص۱۱۲)*جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی (Repeat) کرتےرہیئے۔( ایضاً،ص ۱۱۲)*شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں علمِ دین کے رنگ برنگے مدنی پھول ارشاد فرماتے  ہیں ان مدنی مذاکروں کی برکت سے اپنے علم پر عمل کرنے ،اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مطالعہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔( ایضاً،ص۱۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* علم میں اضافے کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” علم میں اضافے کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:

رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(۱۱۴) (پ16،طہ:114)

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے میرے رب! میرے علم میں  اضافہ فرما۔(مدنی پنج سورہ، ص208)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

                   آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو