Book Name:Ala Hazrat Ka Shoq e Ilm e Deen

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،18اپریل   2024ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

مطالعہ کرنے کے  بقیہ مدنی پھول

*کوشش کیجئے کہ کتاب ہر وقت ساتھ رہے کہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مطالعہ کر لیا جائےاور کتاب کی صحبت بھی میسر رہے۔ (ایضاً،ص۳۶)*مطالعہ کرنے کے بعدتمام مطالعے کو ابتدا سے انتہا تک سرسری نظر سے دیکھا جائےاور اس کا ایک خلاصہ اپنے ذہن میں نقش کرلیا جائے ۔ (ایضاً، ص ۱۱۲)*اپنا اِحْتِساب کرنا بھی فائدہ مند ہے کہ مجھے اس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کون سا مواد ذہن نشین ہوا اور کون سا نہیں۔ (ایضاً،ص۱۱۲) * کسی بات کو یاد کرنے کے لیے آنکھیں بندکرکے یادداشت پر زور دینا مفید ہے۔( ایضاً،ص۱۱۷) * جو مطالعہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵