Book Name:Ala Hazrat Ka Shoq e Ilm e Deen

ہے، شیطان وسوسے ڈالتا ہے،یہ دونوں ہمارے دُشمن ہیں،ان کی ایک نہ سُنیں،اپنے پیارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ،دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک فرمان پر دھیان لگائیں، عِلْمِ دین سیکھنے میں مَصْرُوف ہو جائیں، پریشانیاں آئیں گی، مشکلات آئیں گی، قربانیاں بھی دینی پڑ سکتی ہیں مگر کوئی بات نہیں، اِنْ شَآءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم!اللہ پاک ان غموں اور پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے گا اور رِزْق کا بھی ایسی جگہ سے انتظام فرما دے گا، جہاں سے ہمارا وَہم و گمان بھی نہیں ہو گا۔

دعوتِ اسلامی اور فروغِ عِلْمِ دین

الحمد للہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور دُنیا بھر میں پھیلانے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک ہزاروں جامعاتُ المدینہ چل رہے ہیں، جہاں اسلامی بھائیوں و اسلامی بہنوں کو الگ الگ جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی (یعنی عالِم و عالِمہ کورس ) کروایا جاتا ہے۔ الحمد للہ! جامعۃ المدینہ میں عِلْمِ تفسیر  و اُصُولِ تفسیر، عِلْمِ حدیث و اُصُولِ حدیث، عِلْمِ فقہ و اُصُولِ فقہ، عِلْمِ کلام،  مختلف عُلُومِ لغت مثلاً عِلْمِ نحو، عِلْمِ صرف، عِلْمِ بیان، عِلْمِ بدیع، عِلْمِ معانی وغیرہ  تقریباً 15 عُلُوم و فُنون سکھائے جاتے ہیں، اب تو اللہ پاک کے فضل اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نظرِ عنایت سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ کنز المدارس بھی بَن چکا ہے، جامعۃ المدینہ میں امتحانات کنز المدارس بورڈ کے تحت ہی دلوائے جاتے ہیں اور M.Aاسلامیات کی ڈگری بھی دی جاتی ہے۔

جامعۃُ المدینہ میں داخلے جاری ہیں، جامعۃ المدینہ میں داخلہ لیجئے! اپنے بچوں کو، بچیوں