Book Name:Ala Hazrat Ka Shoq e Ilm e Deen

میں حج کے *نکاح کرنا چاہے تو نکاح کے *تاجر کو تجارت کے *خریدار کو خریدنے کے *نوکری کرنے والے اورنوکر رکھنے والے کو اِجارے کے *غرض  ہر مسلمان عاقِل و بالِغ مردو عورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عَین ہے۔

*اِسی طرح ہر ایک کے لئے حلال و حرام کے مسائِل بھی سیکھنا فرض ہے*مسائلِ قلب(باطِنی مسائل)یعنی باطِنی فرائض مَثَلًا عاجِزی و اِخلاص اور توکُّل وغیرہ اوران کو حاصِل کرنے کا طریقہ *اسی طرح باطِنی گناہ مَثَلًا تکبُّر، رِیاکاری،حَسَد،بدگمانی،بغض و کینہ، وغیرہ اوران کا علاج سیکھنا بھی ہر مسلمان پر فرض ہے  *اسی طرح مُهْلِکاتیعنی ہَلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ وعدہ خِلافی، جھوٹ، غیبت، چغلی،بہتان، بدنِگاہی،دھوکہ،ایذائے مسلم وغیرہ وغیرہ تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کے بارے میں ضَروری اَحکام سیکھنا بھی فرض ہے تاکہ اِن سے بچا جا سکے۔([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

        علما کے لئے رزق کا غیبی انتظام

ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جو بندہ دِین کی سمجھ بوجھ حاصِل کرتا ہے، اللہ پاک اس کے غموں اور پریشانیوں کو کافِی ہو جاتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے، جہاں سے اُس کا گمان بھی نہیں ہوتا۔([2]) 

سُبْحٰن اللہ! اے عاشقانِ رسول! ہمیں چاہئے کہ ہمت کریں،نفس سستی دِلاتا


 

 



[1]...نیکی کی دعوت ، صفحہ:136۔

[2]...جامع بیان العلم وفضلہ، جلد:1، صفحہ:199، حدیث:216۔