Book Name:Shukar Ke Ayyam

الحمد للہ کہنے کے فضائل

 * اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے فرمایا: ڈھالیں (یعنی دُشمن کے وار سے بچنے کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیار) اُٹھا لو! صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! کیا دُشمن نے حملہ کر دیا ہے؟ فرمایا: نہیں (دُشمن نے حملہ نہیں کیا) بلکہ جہنم کے مقابلےمیں اپنی ڈھالیں اُٹھالو اور سُبْحٰنَ اللہ وَالْحَمْدُللہِ وَاللہ ُاَکْبَرْ پڑھا کرو کیونکہ یہ کلمات قیامت کے دن آگے اور پیچھے سے تمہاری حفاظت کریں گے۔([1]) * ہمارے پیارے نبی، مکی مَدَنی آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے فرمایا: کیا تم میں کوئی روزانہ اُحد پہاڑ کے برابر عمل کی طاقت رکھتا ہے؟عرض کیا:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! روزانہ اُحد پہاڑ کے برابر عمل کی طاقت کون رکھ سکتا ہے؟ فرمایا: تم سب  اس کی طاقت رکھتے ہو۔ عرض کیا گیا: وہ کیسے؟ فرمایا: اَلْحَمْدُللہِ کہنا اُحد پہاڑ سے زیادہ عظمت والاہے۔ ([2]) * حضرت ابو مالک اشعری رَضِیَ اللہ عنہسے روایت ہے رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:اَلْحَمْدُللہ کہنا میزان کو بھر دیتا ہے۔([3]) یعنی اَلْحَمْدُللہ کہنے سے اتنا ثواب ملتا ہے کہ روزِ قیامت جب یہ ثواب میزانِ عَمَل پر رکھا جائے گا تو میزان بھر جائے گا۔([4])

اللہ پاک ہمیں کثرت سےشُکر کرنے اور اَلْحَمْدُللہ کہتے ہوئے زبان کو ذِکْرِ اِلٰہی سے


 

 



[1]...مستدرک علی الصحیحین، کتاب:الدعاوالتکبیر، جلد:2، صفحہ:235، حدیث:2029۔

[2]...معجم کبیر، جلد:7، صفحہ:279-280، حدیث:14812۔

[3]...مسلم، کتاب:الطہارۃ، باب، فضل الوضو، صفحہ:106، حدیث:223ملتقطاً۔

[4]...فیض القدیر، جلد:4،صفحہ:384۔