Book Name:Mehman Nawazi Ke Adaab

گھر میں خیر و برکت دوڑ کر آتی ہے

    حضرت انس  رَضِیَ اللہُ عنہ  کا بیان ہے کہ تاجدارِ مدینہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ارشاد فرمایا: جس گھر میں مہمان ہو اس گھر میں خیرو برکت اسی طرح دوڑ کر آتی ہے جیسے اونٹ کی کوہان سے چھڑی(تیزی سے گرتی ہے ) بلکہ اس سے بھی تیز۔([1])  

آپ نے اُونٹ دیکھا ہو گا، اُونٹ کی کوہان پہاڑ کی شکل کی ہوتی ہے، اس کے اوپَر کوئی چیز ٹھہرتی نہیں ہے، اس پر اگر چھڑی رکھ دی جائے تو تیزی سے لڑھک کر نیچے آجاتی ہے، پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے اس مثال کے ذریعے سمجھایا کہ اگر اُونٹ کی کوہان پر چھڑی رکھ دی جائے تو جتنی تیزی سے وہ چھڑی لُڑھک کر نیچے آئے گی، جو بندہ مہمان نوازی کرتا ہے، خیر اور برکت اس سے بھی تیزی کے ساتھ اس خوش نصیب کے گھر کی طرف بڑھ جاتی ہے۔

مہمان  گُنَاہ بخشوا جاتا ہے

    سرکار مدینہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمان عالیشان ہے: جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے۔([2])  

سُبْحٰنَ اللہ! کیاشان ہے...!! بعض دفعہ لوگ مہمان کو دیکھ کر گھبراجاتے ہیں، ایسوں کو مطمئن رہنا چاہئے کہ مہمان جب آتا ہے تو اپنا رِزْق لے کرآتا ہے اور جب جاتا ہے تو صاحِبِ خانہ کے گُنَاہ بخشوا جاتا ہے۔

فرشتے ایک سال تک دُعائیں کرتے ہیں

ایک اور ایمان افروز روایت  سنیئے!    حضرت اَنس  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے اپنے بھائی حضرت براء بن مالک  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے فرمایا کہ اے بَرَّاء! آدمی جب اپنے (دینی)بھائی کی صِرْف رضائے اِلٰہی کے لئے مہمان نوازی کرتا ہے اور اس کی کوئی جزاء اور شکریہ نہیں چاہتا تو اللہ پاک  اس کے گھر میں 10 فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو پُورا ایک سال اس کے گھر رہتے اور اللہ پاک کی تسبیح بھی کرتے ہیں، اس کی پاکی بھی بولتے ہیں، اللہ پاک کی بڑائی بھی بیان کرتے ہیں اور صاحِبِ خانہ کے لئے بخشش کی دُعا بھی کرتے رہتے ہیں۔

جب سال پوراہوجاتاہے تواُن فرشتوں کی پورے سال کی عبادت کے برابر صاحِبِ خانہ کے اعمال نامے میں عبادت لکھ دی جاتی ہے اور اس کے ساتھ آخرت میں اسے یہ جزا ملے گی کہ اللہ پاک اس کوجنت کی لذیذغذائیں



[1]...ابن ماجہ، کتاب الاطعمہ، باب الضیافۃ، صفحہ:545، حدیث:3356۔

[2]...مسند الفردوس، جلد:2، صفحہ:432، حدیث:3896۔