Book Name:Mehman Nawazi Ke Adaab

(Dubbing) کر کے چلائے جاتے ہیں۔ بچوں کے لئے کڈز مدنی چینل (Kids Madani Channel) کے ذریعے دِینی تربیت کی کوشش کی جارہی ہے۔آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجئے،آپ کا چندہ کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی، روحانی اوربھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ مَا لَکُمْ اَلَّا تُنۡفِقُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ لِلہِ مِیۡرٰثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ (پارہ:27، سورۂ حدید:10)  ترجمہ ٔکنزُالعِرفان :اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔

اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: تم کس وجہ سے اللہ پاک کی راہ میں خرچ نہیں کر رہے حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کامالک اللہ پاک ہی ہے وہی ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ تم ہلاک ہوجاؤ گے اور تمہارے مال اسی کی مِلکِیَّت میں رہ جائیں گے اور تمہیں خرچ نہ کرنے کی صورت میں ثواب بھی نہ ملے گا، تمہارے لئے بہتر یہ ہے کہ تم اپنا مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کر دو تاکہ ا س کے بدلے ثواب پا سکو۔ ([1]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شش عید کے روزے کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! خوش نصیب مسلمان عید الفطر کے بعد 6 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔آئیے ان روزوں کے فضائل سنتے ہیں تاکہ ہمارا یہ روزے رکھنے  اور ان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کا ذہن بنے، چنانچہ*حدیثِ پاک میں ہے: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔([2])*جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدشَوّال  میں 6روزے رکھے۔ توایسا ہے جیسے عمر بھرکا روزہ رکھا۔([3])*خَلیلِ مِلَّت  مفتی محمد خلیل خان برکاتی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں:یہ روزے عید کے بعد مسلسل رکھے جائیں تب بھی حَرَج نہیں اور بہتر یہ ہے کہ ہر ہفتے میں 2روزےاور عید کے دوسرے دن ایک روزہ رکھ لے اور پورے ماہ میں رکھے تو اور بھی مناسب معلوم



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:27، سورۂ حدید، زیرِ آیت:10، جلد:9، صفحہ:721۔

[2]... مجمع الزوائد، کتاب الصیام، باب فیمن صام  ...الخ،جلد:3، صفحہ:322،  حدیث:5102۔

[3]... مسلِم، کتاب الصیام، باب استحباب صوم...الخ، صفحہ:424،  حدیث: 1164۔