Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji Hai

                                                 پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ ہمارے بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن عبادتِ الٰہی  کا کس قدر شوق وجذبہ رکھتے تھے اور کثرت سے عبادت کرنے کےبعدبھیاللہکریم  کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کرتے ہوئےاس کی قبولیت کی دعائیں کرتے تھے، *ہمیں بھی اللہپاک کی خوب عبادت کرکے رِضائےالٰہی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے،*ہمیں بھی  اللہ پاک کی عبادت کر کے قبر کی روشنی کا سامان کرنا چاہئے ،* روز ِمحشر کی گرمی سے بچنے کا سامان کرنا چاہئے ،* میزان میں نیکیوں کے پلڑے کو بھاری کرنے کا کچھ سامان کرنا چاہئے ،*  پُل صراط کو پار کر سکنے کا سامان کرنا چاہئے ،* ہمیں بھی  اللہ پاک کی عبادت کر کے جنّت کے بلند درجات حاصل کرنے کا سامان کرنا چاہیے ۔

یاد رکھئے!اللہپاک نے ہمیں اپنی عبادت کےلئے پیدا کیاہے،اس مقصد میں کامیابی کیلئے انسان کو اس دنیا میں بہت مختصر سے وقت کیلئے بھیجا گیا ہے،ہمیں اس وَقفے میں قبر و حشر کے معاملات کیلئے تیاری کرنی ہے، لہٰذا سمجھدار انسان وہی ہے جواس مختصرسے وقت کو غنیمت جانتے ہوئے قبروحشر کی تیاری میں مشغول ہوجائے اور لمحہ بھر بھی اپنا قیمتی وقت فضول کاموں میں برباد نہ کرے،کیونکہ کسی کو نہیں معلوم کہ آئندہ لمحے وہ زندہ بھی رہے گا یا موت اسے ہمیشہ کیلئے گہری نیندسُلادے گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دنیاو آخرت میں کامیابی 

 پىارے اسلامى بھائىو!دنیا وا ٓخرت میں کامیابیاں پانے کے لیے بہت سے نیک اعمال کو اِستقامت کے ساتھ جاری رکھنے کی کوشش کرنا بہت ضروری ہے۔ضروری علم و عمل کے ساتھ ساتھ حقوق کی ادائیگی کی بھی بڑی اَہَمِّیَّت ہے۔ ہمارے اچھے سلوک کے سب سے زیادہ حق دار ہمارے ماں