Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

نے عیدین (یعنی عیدالفطر اورعید الاضحٰی) کی رات طلبِ ثواب کیلئےقیام کیا ،اُس دن اُس کا دِل نہیں مرے گا، جس دن (لوگوں کے) دِل مرجائیں گے۔([1])*تمام عاشقانِ رسول خصوصاً معتکفین کو چاہیے کہ یہ رات مسجدوں میں اللہ پاک کی عبادت میں گزاریں کہ حضرت ابراہیم نَخَعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بزرگا نِ دین رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہم اعتکاف کرنے والےکیلئے اس بات کوپسند فرماتے تھے کہ عید الفطر کی رات  مسجدہی میں گزاریں۔([2])

شش عید کے روزے کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول! رَمَضانُ المبارَک کے بعد شوّالُ الْمُکَرَّم کی آمدآمد ہے۔ خوش نصیب مسلمان اس مہینے میں عید الفطر کے بعد 6 روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔آئیے ان روزوں کے فضائل سنتے ہیں تاکہ ہمارا یہ روزے رکھنے  اور ان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کا ذہن بنے، چنانچہ*حدیثِ پاک میں ہے: جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر 6دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔([3])*جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدشَوّال  میں 6روزے رکھے۔ توایسا ہے جیسے عمر بھرکا روزہ رکھا۔([4])*خَلیلِ مِلَّت  مفتی محمد خلیل خان برکاتی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:یہ روزے عید کے بعد مسلسل رکھے جائیں تب بھی حَرَج نہیں اور بہتر یہ ہے کہ ہر ہفتے میں 2روزےاور عید کے دوسرے دن ایک روزہ رکھ لے اور پورے ماہ میں


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب الصیام، باب فیمن قام فی لیلتی العیدین، صفحہ:284، حدیث:1782۔

[2]... فیضان رمضان،صفحہ:279، 280۔

[3]... مجمع الزوائد، کتاب الصیام، باب فیمن صام  ...الخ،جلد:3، صفحہ:322،  حدیث:5102۔

[4]... مسلِم، کتاب الصیام، باب استحباب صوم...الخ، صفحہ:424،  حدیث: 1164۔