Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا *آپ کے جگانے سے جتنے لوگ نماز پڑھیں گے، ان سب کی نمازوں کا ثواب انہیں بھی ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کے اعمال نامے میں بھی لکھا جائے گا *صبح صبح پیدل چلنے  کا موقع ملے گا تو صحت اچھی رہے گی *ایک اَہَم فائدہ یہ ہو گاکہ مسجد کی رونق بڑھ جائے گی،  ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ہم نے سردیوں میں نمازِ فجر کیلئے جگانا شروع کیا تو اتنے نمازی بڑھے کہ  صحنِ مسجد میں شامیانے لگانے پڑ گئے۔

سُبْحٰنَ اللہ! کوئی مشکل نہیں ہے، وقتِ جماعت سے 20، 25 منٹ پہلے اُٹھ جائیے! نمازِ فجر کیلئے تو جانا ہی ہے، صدا لگاتے چلے جائیے! مسجد بھی پہنچ جائیں گے اور اللہ پاک کے فضل سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نِیّت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نمازِ فجر کیلئے جگایا کروں گا۔

حاضرئ  مدینہ کی سَعادت مل گئی

پنجاب کے علاقے اِلٰہ آباد (ضلع قصور)کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : اَلحَمْدُ للہِ!  میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی مَاحَول سے وَابستہ تو تھا لیکن دینی کاموں کے سلسلے میں سُستی(Laziness) کا شِکار تھا ، ایک روز  ایک ذِمَّہ دار اسلامی بھائی نے مجھے سمجھاتے ہوئے دینی کام کرنے اور بطورِ خاص فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانے والے دینی کام کی خوب پابندی کرنے کی ترغیب دلائی ، اَلحَمْدُ للہِ!   میرا ذِہْن بن گیا اور میں نے اگلے ہی دن اس پر عَمَل شروع کر دیا۔ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا تو کیا شروع کیا ، اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کا کرم ہو گیا ، قسمت کا سِتارا یوں چمکا کہ اسی سال مجھے حاضریِ مدینہ کی سَعَادت نصیب ہو گئی ، اس پر مزید کرم یہ بھی ہوا کہ میرے بڑے بھائی کو بھی حج کی سَعَادَت نصیب ہو گئی۔