Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

بُرے خاتمے کے مزید اسباب

امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ نے اپنے رسالے ”برے خاتمے کے اسباب“ میں ایمان برباد ہو جانے کے اور بھی اسباب لکھے ہیں، مثلاً*چغلی کھانا بُرے خاتمے کا سبب ہے*شراب پینا بُرے خاتمے کا سبب ہے*حسد کرنا (یعنی دوسروں کے پاس نعمت دیکھ کر جلنا اور ان سے نعمت چھن جانے کی تمنّا کرنا) بھی بُرے خاتمے کا سبب ہے *بدنگاہی بھی بُرے خاتمے کاسبب ہے*فرض ہونے کے باوُجود حج ادا نہ کرنا*اذان ہو رہی ہو تو باتوں میں مصروف رہنا*ناپ تول میں ڈنڈی مارنا بھی بُرے خاتمے کے اسباب میں سے ہیں۔ ([1])

توبہ کر لیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! * آج توبہ کی رات ہے*اللہ پاک سے بخشش و مغفرت مانگنے کی رات ہے* رَبِّ کریم کے حُضُور حاضِر ہو جانے کی رات ہے، اللہ پاک سے صلح کر کے اس کا سچا اور فرمانبردار بندہ بن جانے کی رات ہے۔ رَمْضَان الْمُبارَک کی برکتوں والی گھڑیاں ہیں، آج توبہ کی طرف رُخ کر لیجئے!  آج ہم اپنے سارے گُنَاہوں سے توبہ کریں، آج سے پکّی نیت کر لیں کہ آیندہ کبھی گُنَاہوں کی طرف نہیں بڑھیں گے*ساری نمازیں باجماعت مسجد میں پڑھا کریں گے*جھوٹ بھی نہیں بولیں گے*غیبت بھی نہیں کریں گے *چغلی بھی نہیں کھائیں گے*کسی سے حسد بھی نہیں کریں گے*اپنے مسلمان بھائیوں کو تکلیف بھی نہیں پہنچایا کریں گے*دیگر گُنَاہوں سے بھی ہر دَم بچتے رہیں گے۔

کاش! آج کی رات ہمیں سچّی اور پکّی توبہ کی توفیق ملے، کاش! آج ایسی توبہ کرنے میں


 

 



[1]... برے خاتمے کے اسباب، صفحہ:7تا23 ملتقطاً۔