Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

مومنانہ زندگی گزاری اور حالت ِ کفر پر رخصت ہوئے *بعض کافر پیدا ہوئے ،کافر زندہ رہے اور مومن ہو کر مریں  گے۔([1]) 

نیک آدمی غیر مسلم ہو کر مر گیا

    حضرت  اما م ابو مُحَمَّد  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: 3 زاہد حج کے ارادے سے بیتُ اللہ شریف کی طرف روانہ ہوئے۔ راستے میں انہوں نے غیر مسلموں کی ایک بستی میں قیام کیا، تینوں (زاہدوں) میں سے ایک کی نظر ایک خوبصورت غیر مسلم عورت پر پڑی تو اس کا دل اس کی طرف مائل ہو گیا، جب تینوں نے سفر کا ارادہ کیا، تو اس نے حیلے بہانے سے ان کو ٹال دیااور خود وہیں بیٹھ گیا، اس کے دو نو ں ساتھی چلے گئے اور اس کوبستی ہی میں چھوڑ دیا، اب اس نے اپنے دل کی با ت اس عورت کے والد سے کہی، لڑکی کے غیر مسلم والِد نے کہا: میری بیٹی کا مہر تجھ پر بہت بھا ر ی ہے تم اس کی طا قت نہیں رکھتے۔ زاہِد نے پوچھا: کیا مہر ہے ؟اس کے وا لد نے کہا: تو غیر مسلم ہو جا۔

آہ! وہ نادان...!! اس غیر مسلم لڑکی کے عشق میں پاگل تھا، اس گندے جذبے کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس نے  اپنا دِین چھوڑا اور غیر مسلم ہو گیا۔ اب اس کی اُسی لڑکی کے ساتھ شادِی ہو گئی، پِھر کچھ ہی عرصے کے بعد وہ اسی بےایمانی کی حالت میں موت کے گھاٹ اُتر گیا۔ جب اس کے دونوں ساتھی سفر سے وا پس آئے تواس کے بارے میں معلومات کی تو انہیں بتایا گیا کہ وہ تو غیر مسلم ہو گیا تھا اوراسی حالت پر مر چکا ہے۔ یہ سُن کر انہیں بہت دُکھ ہوا، عبرت لینے کے لئے اس کی قبر پر پہنچے۔  وہاں ایک عورت اور 2 بچوں کو قبر پر روتے ہوئے پایا۔اپنی ساتھی کی حالت پر وہ دونوں بھی رونے لگے۔ عورت نے ان سے پوچھا:


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الفتن، باب مااخبر النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ...الخ، صفحہ:528، حدیث:2191۔