Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

قربانی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا

امیرِ اہلسنّت نے قرآن سیکھنے کی ترغیب دِلاتے ہوئے مزید فرمایا: یاد رَکھیے! قربانى کے بغىر کچھ نہىں ہوتا، اگر آپ کہیں کہ بىٹھے بٹھائے سب کچھ ہو جائے تو نہیں ہو گا بلکہ اس کیلئے کوشش کرنی پڑے گی۔ سب اسلامی بھائی قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کا پکّا ارادہ کریں اور ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذہن بنائے کہ میرا یہ مقصد ہے کہ میں اب اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قرآنِ مجید کی تعلیم عام کروں گا۔ یاد رَکھیے! مدرسۃُ المدینہ بالِغان پڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ذِمَّہ داران کو ساتھ لے کر چلیے کہ مِل جُل کر چلیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سب بہتر ہو جائے گا ورنہ شیطان کہیں ناچاقیاں نہ پیدا کر دے۔ ([1])

اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم پڑھنے، سیکھنے، اس پر عمل کرنے اور امیرِ اہلسنّت کے سائے میں رہتے ہوئے نیک کام کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا: میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا: حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا: میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔([2])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا


 

 



[1]...ملفوظاتِ امیر اہلسنّت، بازو پر ٹیٹو بنانا کیسا، قسط:25، جلد:1، صفحہ:516، 517۔

[2]...جامع بیانِ عِلْم، بَابُ:عِلْم کے فضائل، جلد: 1صفحہ:201، حدیث:220۔