Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

کی تِلاوت کرنے، اسے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

آئیے! آخر میں قرآنِ کریم سیکھنے اور اس کی تِلاوت کرنے کے تعلق سے امیرِ اہلسنّت کے ارشادات سنتے ہیں:

قرآن سیکھئے! اور اس پر عمل کیجئے!

ایک مرتبہ مدنی مذاکرے میں آپ نے قرآن سیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا: قرآنِ پاک سىکھنے اور سکھانے والے کو حدىثِ پاک مىں سب سے اچھا آدمی اور بہترین شخص فرماىا گىا ہے۔ اس سے قرآنِ پاک سیکھنے اور سکھانے کى اَہمىت سمجھى جا سکتى ہے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:خَیْرُ کُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ یعنى تم مىں بہترىن شخص وہ ہے جس نے قرآن سىکھا اور دوسروں کو سکھاىا۔ ([1])

حضرتِ عبدُ الرَّحمٰن سُلمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مسجد مىں قرآنِ کرىم پڑھاىا کرتے تھے اور فرماتے کہ اِسى حدىثِ مُبارَک نے مجھے ىہاں بٹھا رکھا ہے۔([2])اے کاش!قرآن ِپاک پڑھنے اور پڑھانے کا ہمارا بھی ذہن بن جائے۔ فَرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:جس شخص نے قرآنِ پاک سىکھا اور اس پر عمل کىا قرآن شرىف اس کى شَفاعت کرے گا اور اسے جنَّت مىں لے جائے گا۔

فَرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:جس شخص نے قرآنِ مجىد کى اىک آىت ىا دِىن کى کوئى سُنَّت سکھائى، قىامت کے دِن اللہ پاک اس کے لئے اىسا ثواب تىار فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسى کے لئے بھى نہىں ہو گا۔ ([3])


 

 



[1]...بخاری، کتاب فضائل القران، باب خیرکم من تعلم القران وعلمہ، صفحہ:1299، حدیث:5027۔

[2]...فیض القدیر، جلد:3، صفحہ:618، تحت الحدیث:3983۔

[3]...معجم کبیر، جلد:10، صفحہ:198، حدیث:10450۔