Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

قرآن کا ثواب نماز میں زیادہ ہے (اس لئے میں نوافِل میں سورۂ یسین پڑھتا ہوں)۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! اس میں امیرِ اہلسنّت کی نیکیوں پر حرص بھی دیکھئے! تِلاوت تو ویسے بھی کی جا سکتی ہے مگر امیرِ اہلسنّت الحمد للہ! نیکیوں کے حریص ہیں، لہٰذا نوافِل میں سورۂ یسین شریف تِلاوت فرمائی تاکہ ثواب زیادہ ملے۔

مَا شَآءَ اللہ! اللہ پاک ہمیں بھی نیکیوں کی حرص نصیب فرمائے۔ کاش! کثرتِ تِلاوت کی توفیق عطا ہو جائے...!!

الہٰی خوب دیدے شوق قراٰں کی تلاو ت کا                    شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا

مکّہ پاک میں تِلاوت

اے عاشقانِ امیرِ اہلسنّت! شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت کونیکیوں کی کیسی لگن ہے، تِلاوتِ قرآن کا کیسا شوق رکھتے ہیں، اس کی ایک جھلک اور سنیئے! نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہِد عطّاری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: 2004ء میں جب ہم حج کے لئے حاضِر ہوئے تھے، اس وقت امیرِ اہلسنّت کے ساتھ تقریباً 50 اسلامی بھائی تھے، اس موقع پر آپ نے ترغیب دِلائی کہ مکّہ پاک میں ایک نیکی کا ثواب ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ملتا ہے، لہٰذا ہم نے مکّہ پاک میں ایک قرآنِ پاک ختم کرنا ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں مفتئ دعوتِ اسلامی ایک پارے کی تِلاوت کرتے اور امیرِ اہلسنّت سمیت سب شرکاء سُنتے تھے، یُوں مکّہ پاک میں ایک قرآن مکمل کرنے کی سَعَادت ملی۔

امیرِ اہلسنّت آپ کی ہمت کا کیا کہنا                                             جو بد کو نیک کر دیتی ہے اس دعوت کا کیا کہنا


 

 



[1]... مفتئ دعوتِ اسلامی، صفحہ:40، 41۔