Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

جانب سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلک پڑھا کرتاتھا،پھر وہ اس کے سر کی طر ف سے آئے گا تو سر کہے گا: تمہارے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلک پڑھا کرتاتھا۔تو یہ سورت روکنے والی ہے، عذاب قبر کو  روکتی ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت خود بھی سُورۂ ملک کی پابندی سے تلاوت فرماتے ہیں،آپ نے اپنے مُرِیدوں کو، اپنے چاہنے والوں کو بلکہ تمام ہی عاشقانِ رسول کو یہ سُورت پڑھنے کی ترغیب بھی دِلائی ہے، جی ہاں! امیرِ اہلسنّت کا عطا کردہ نیک بننے کا نسخہ یعنی 72 نیک اعمال میں نیک عمل نمبر 4 ہے: کیا آج آپ نے رات میں سورۂ ملک پڑھ یا سُن لی...؟

کاش! ہم نیکیاں کمانے، عذابِ قبر سے حفاظت پانے اور نیک اعمال کو اپنانے کیلئے روزانہ رات کو سورۂ ملک پڑھنے یا سننے کا معمول بنا لیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

الٰہی! رونقِ اسلام کے سامان پیدا کر

دِلوں میں مومنوں کے الفتِ قرآن پیدا کر

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نوافِل میں تِلاوت

ایک مرتبہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تحریری کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک تھے، اس دوران مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق عطّاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو آپ کے پاس حاضِری کی سعادت ملی۔ مفتی صاحِب نے دیکھا کہ امیرِ اہلسنّت نے مغرب کی نماز ادا فرمائی، اس کے بعد اَوَّابِین کے نوافِل پڑھے تو ان نوافِل میں پُوری سورۂ یسین شریف تِلاوت کی۔ مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی فاروق عطّاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس کی حکمت پوچھی تو فرمایا: تِلاوتِ


 

 



[1]...مستدرک، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ الملک، جلد:3، صفحہ:322، حدیث:3892۔