Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

عربی زبان میں ہے اور یہ مبارک کلام قرآنِ کریم نازِل کیوں کیا گیا؟اس لئے تاکہ آپ اس مبارک قرآن کے ذریعے اَہْلِ مکہ کو، اس کے اردگرد کے شہروں کو ڈرائیں، کس چیز سے ڈرائیں؟ فرمایا:

یَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَیْبَ فِیْهِؕ- (پارہ:25 ، سورۂ شوریٰ :7)

ترجمۂ کنزُالعِرفان:جمع ہونے کے دن سے ڈراؤ جس میں  کچھ شک نہیں ۔

جمع ہونے کے دِن، وہ دِن جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے، یہ کونسا دِن ہے؟ قیامت کا دِن ؛وہ دِن جس میں سب اگلوں پچھلوں کو جمع کر لیا جائے گا،سب آسمانوں اور زمین والے اس دِن اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو جائیں گے۔

اے عاشقانِ رسول! معلوم ہوا؛نزولِ قرآن کے عظیم الشّان مقاصِد میں سے ایک اَہَم اور بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ اس مبارک کتاب کے ذریعے لوگوں کے دِلوں میں قیامت کا خوف پیدا کیا جائے۔

تلاوتِ قرآن کی چند برکات

اے عاشقانِ رسول! اب یہاں ہمارے لئے سیکھنے کی بہت اہم بات ہے، اَوَّل تو ہم یہ غور کریں کہ ہم تِلاوت کرتے ہیں کہ نہیں کرتے، شبِ قدر میں قرآنِ کریم نازِل ہوا تو یہ یقیناً ہمارے ہی لئے نازِل ہوا ہے، ہماری ہدایت کے لئے اللہ پاک نے یہ پاکیزہ کلام اُتارا ہے،یہ ہمارے نام ہمارے پیارے رَبّ کا پاکیزہ پیغام ہے،اگر ہم قرآنِ کریم کی تِلاوت نہیں کرتے تو یہ ہماری بہت بڑی کمزوری ہے، یہ نقص ہے،ہمیں چاہئے کہ ہم روزانہ قرآنِ