Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

شفقت سے بھر آیا، آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم یہ سوچ کر غمگین ہو گئے کہ میرے اُمّتی اگر ساری زِندگی خوب خوب نیکیاں کریں پھر بھی سابقہ اُمّتوں کی برابری نہیں کر سکتے۔

اِدھر محبوبِ رَبِّ اکبر، شاہِ خشک و تَر صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک دِل رنجیدہ ہوا، اُدھر اللہ پاک کی رَحْمت جوش پرآئی اور اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی تسلی کے لئے آپ کو لَیْلَةُ الْقَدْر کا تحفہ عطا فرمایا۔([1])چنانچہ ارشاد ہوا:

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ(۱) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ(۲) لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﳔ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ(۳) تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ-مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ(۴) سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠(۵) (پارہ:30،سورۂ قدر:1تا5) ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک ہم نے اس قرآن کو شب ِقدر میں  نازل کیا۔ اور تجھے کیا معلوم کہ شب ِ قدرکیا ہے؟شب ِ قدر ہزار مہینوں  سے بہتر ہے۔ اس رات میں  فرشتے اور جبریل اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں ۔ یہ رات صبح طلوع ہونے تک سلامتی ہے ۔

سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے میرے آقا ومولیٰ، مُحمَّدِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی، آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو اُمّتیوں کی فِکْر ہوئی تو اللہ پاک نے آپ کی دل جُوئی کے لئے اُمّت کو شبِ قدر جیسی عظیم الشان نعمت عطا فرما دی۔

اُمَّتِ مصطفےٰ کی ایک خصوصیت

اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی،مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے میں شبِ قدر کا تحفہ عطا فرمایا، یہ انعام، یہ عنایت خاص اِس اُمّت کے لئے ہے، پہلی اُمّتوں کو شبِ قدر نہیں دی گئی تھی،چنانچہ حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے،اللہ


 

 



[1]...تفسیرِ عزیزی ،پارہ:30 ،سورۂ قدر ،جلد:3 ،صفحہ:257 خلاصۃً۔