Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ساتھ کہیں سے گزر رہے تھے، بےخیالی میں امامِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مبارک پاؤں ایک لڑکے کے پیر پَر پڑگیا، لڑکے کی چیخ نکل گئی اور اُس کے منہ سے بے ساختہ نکلا: یَا شَیْخُ اَلَا تَخَافُ الْقِصَاصَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یعنی اے بزرگ! کیا آپ روزِ قیامت لئے جانے والے انتقامِ خُداوندی سے نہیں ڈرتے؟ بَس اس لڑکے کی یہ بات سننی تھی کہ امامِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر لرزہ طاری ہو گیا اور آپ غَش کھا کر زمین پر تشریف لے آئے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو!اندازہ کیجئے! امامِ اعظم رَحمۃُ اللہِ علیہ کا مبارک پاؤں محض بے خیالی میں اس لڑکے کے پاؤں پر پڑا، آپ نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، اُس لڑکے کی زبان سے بھی بے ساختہ جملہ نکلا مگر اس جملے میں روزِ قیامت بارگاہِ اِلٰہی میں حاضِری کا ذِکْر تھا،امامِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو جونہی بارگاہِ اِلٰہی میں حاضِری کا خیال آیا، آپ پر لرزہ طاری ہوا اور غَشْ کھا کر زمین پر تشریف لے آئے۔غور فرمائیے! جو بندہ اتنا اللہ پاک سے ڈرتا ہو* کیا وہ کسی کی حق تلفی کرے گا؟ *کیا وہ کسی کو گالیاں دے گا؟ *کیا وہ کسی کی رقم دبائے گا؟* کیا وہ کسی کو ناحق ستائے گا؟ *کیا وہ دوسروں کی نیند خراب کرے گا؟ *کیا وہ دوسروں پر کیچڑ اُچھالے گا؟ ہرگز نہیں بلکہ جو خوفِ خُدا والا ہو گا وہ ہر دَم دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے والا ہو گا۔ معلوم ہوا اگر ہمیں خوفِ خُدا کی نعمت نصیب ہو جائے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!مُعَاشَرے سے جرائِم اور حق تلفیاں بالکل ختم ہو جائیں گی۔

اللہ پاک ہمیں قبر و آخرت کی فِکْر اور خوفِ خُدا کی انمول دولت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]...اشکوں کی برسات ،صفحہ:17۔