Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

گری(Unjustified Killings) کا بازار بھی گرم کیا۔ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ نے انہیں بہت سمجھایا مگر یہ درست رستے پر نہ آئے، آخر آپ نے ان کے ساتھ جنگ کی اور انہیں  جہنّم پہنچا دیا۔([1])  

اللہ پاک کی پناہ! اللہ پاک ہم سب کوشرک و کفرسے بچائے، اللہ پاک ہمیں ایمان پر ثابت قدمی نصیب کرے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

دِین کے لئے ڈھال بنیئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اس کے عِلاوہ بھی حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی سیرتِ پاک(Biography) پڑھیں تو پتا چلے گا کہ آپ دِینِ حق کے لئے ڈھال تھے،اللہ و رسول کی نافرمانی ہوتی تو آپ موقع کی مناسبت سے، حکمتِ عملی کے ساتھ کلمۂ حق بلند فرمایا کرتے تھے۔

ہمیں بھی یہ وصف اپنانا چاہئے *اللہ پاک کی نافرمانی ہو *رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نافرمانی ہو *دِینِ اسلام کی خِلاف ورزی(Violation) کی جائے *گُنَاہوں کا بازار گرم کیا جائے تو ہمیں چاہئے کہ اپنی طاقت(Capacity) کے مطابق، اپنی حیثیت کے مطابق، موقع کی مناسبت سے، حکمتِ عملی کے ساتھ گُنَاہوں کی کاٹ کیا کریں۔ ہمارے آقا، ہمارے مولیٰ،مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: تبلیغ (یعنی نیکی کی دعوت دینا) بہترین جِہاد ہے۔([2]) 


 

 



[1]...البدایۃ والنہایۃ، خلافۃ علی بن ابی طالب ، مسیر امین المؤمنین علی الخوارج، جلد:4، صفحہ:307-308 خلاصۃً۔

[2]...تفسیر کبیر، پارہ:4، سورۂ آل عمران، زیر آیت:104، جلد:3، صفحہ:316۔