Book Name:Rah e Ibadat Ki Rukawatein

پہلا عِلاج: خود آمادگی (Self-motivation)

پہلا عِلاج ہے: سیلف موٹیویشن (Self-motivation)یعنی خُود ہی اپنے آپ کو عِبَادت پر اُبھارتے رہنا۔ اللہ پاک کے نیک بندے ایسے ہی کیا کرتے تھے، حضرت عبدالعزیز بن اَبُو رَوَّاد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مُتعلِّق آتا ہے کہ جب رات ہوتی تو اپنے بستر کے قریب تشریف لاتے، اس پر ہاتھ پھیرتے، پِھر فرماتے: اے بستر! بیشک تُو بہت نرم اور عمدہ ہے لیکن اللہ پاک کی قسم! جنّت میں تجھ سے بھی زیادہ نَرم و ملائم بچھونے ہوں گے۔ یہ کہہ کر کھڑے ہوتے اور ساری رات عِبَادت میں گزاردیتے۔([1])

اسی طرح حضرت رابعہ بصریہ رَحمۃُ اللہِ علیہا کے مُتعلِّق منقول ہے کہ آپ نے 50 سال بستر پر کمر نہیں لگائی، ساری رات عبادت کرتیں، پِھر فجر کی نماز سے کچھ دَیر پہلے مصلے ہی پر لیٹ جاتیں، جب فجر کا وقت ہوتا تو اُٹھ جاتیں اور اپنے نفس کو مخاطب کر کے کہتیں: رابعہ! کب تک سوتی رہو گی، ہو سکتا ہے یہ تمہارا آخری دِن ہو، آج عِبَادت کر لو! قبر میں آرام سے سوتی رہنا۔ یہ کہہ کر عِبَادت میں مَصْرُوف ہوتیں اور سارا دِن عِبَادت میں گزار دیتیں، پِھر جب رات ہوتی تو خود سے کہتیں: رابعہ! ہو سکتا ہے یہ تیری آخری رات ہو، آج عِبَادت کر لو! قبر میں آرام سے سوتی رہنا۔ یہ کہہ کر ساری رات عِبَادت میں گزار دیتیں۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے سیلف موٹیویشن یعنی اپنے آپ کو خُود ہی نیک کاموں کی رغبت دِلاتے رہنا، ہمیں بھی یہ انداز اپنا لینا چاہئے *عِبَادت کے فضائل پڑھیئے! *وہ فضائل دِل ہی دِل میں بار بار دہراتے رہا کیجئے! *جنّت کی نعمتوں کا ذِکْرپڑھیئے!اور *خُودکو ان


 

 



[1]...احیاء العلوم، کتاب ترتیب الاوراد...الخ، الباب الثانی، فضیلۃ قیام اللیل، جلد:1، صفحہ:470۔

[2]...حکایات الصالحین، الباب الثالث فی المجاہدات، صفحہ:11۔