Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

نہیں رکھوں گا۔تَو اب وہ آپ کی ،کی ہوئی نِیَّت جاتی رہی۔*اگر نئی نِیَّت نہ کی اور دِن بھر روزہ دار وں کی طرح بھوکے پیاسے رہے تب بھی روزہ نہ ہوا۔ (درمُختار مع ردّالمُحتار، ۳/۳۴۵) *روزے کے دَوران توڑنے کی صِرف نِیَّت کر لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جب تک توڑنے والی کوئی چیز نہ کرے ۔ (الجَوْہَرَۃُ النَّیَّرۃ،۱/۱۷۵)* سَحَر میں کھانا بھی نِیَّت ہی ہے۔*خواہ ماہِ رَمَضان کے روزے کیلئے ہو یا کسی اور روزے کیلئے مگر جب سَحَری کھاتے وَقت یہ اِرادہ ہے کہ صُبح کو روزہ نہ رکھوں گا تَو یہ سَحَری کھانا نِیَّت نہیں۔( الجَوْہَرَۃُ النَّیَّرۃ،۱ /۱۷۶)*رَمَضانُ الْمبارَک کے ہر روزے کے لئے نئی نِیَّت ضَروری ہے ۔* پہلی تاریخ یا کسی بھی اور تاریخ میں اگر پوُرے ماہِ رَمَضان کے روزے کی نِیَّت کر بھی لی تَو یہ نِیَّت صِرف اُسی ایک دن کے حق میں ہے ،باقی دِنوں کیلئے نہیں۔ (ایضاً ص۱۶۷) * دَورانِ نَماز بھی اگر روزے کی نِیَّت کی تو یہ نِیَّت صحیح ہے۔ (دُرِّمُختَار،  رَدُّالْمُحتَار،  ۳/۳۴۵) (فیضان رمضان ،ص۹۸۵ ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*وسوسہ دور کرتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”وسوسہ دور کرتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ  دُعایہ ہے:

هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲) لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴) (اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم)

ترجَمہ: اللہ تعالی ایک ہے اللہ تعالی بے نیاز ہے نہ اس سے کوئی پیدا ہوا، اور نہ وہ کسی سے پیدا