Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

نِظامُ الاَوْقات سے مُتَعَلِّق کسی بھی قسم کا مَسئلہ یاتجویز ہو تو شعبے کے اَراکین وذِمّہ داران سے اس ای میل ایڈریس (prayer@dawateislami.net) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزے کی نیت کےمدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی کتاب  ’’فیضان رمضان‘‘ سے روزے کی نیت کے متعلق چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔*ادائے روزہ رَمَضان اور نَذْرِ مُعَیَّن اور نَفْل روزوں کیلئے نِیَّت کا وَقت غُروبِ آفتاب کے بعد سے ضَحوَہ کُبْریٰ یعنی نِصفُ النَّہارِ شرعی سے پہلے پہلے تک ہے اِس پورے وَقت کے دَوران آپ جب بھی نِیَّت کرلیں گے یہ روزے ہوجائیں گے۔(رَدُّالْمحتار،۳/۳۳۲ )*نِیَّت دِل کے اِرادے کا نام ہے زَبان سے کہنا شَرط نہیں،مگر زَبان سے کہہ لینا مُستَحَب ہے *اگر رات میں رمضان کے روزے کی نِیَّت کریں تَو یُوں کہیں: نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرْضِ رَمَضان۔ترجَمہ :میں نے نِیَّت کی کہ اللہ پاک کے لئے اِس رَمَضان کا فَرض روزہ کل رکھوں گا۔*اگر دن میں نِیَّت کریں تَو یُوں کہیں:نَوَیتُ اَنْ اَصُوْ مَ ھٰذاالْیومَ لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرضِ رَمَضان ۔ترجَمہ :میں نے نِیَّت کی کہ اللہ  پاک کے لئے اِس رَمَضان کا فَرض روزہ رکھوں گا ۔(رَدُّالْمحتار،۳/۳۳۲ )*عَرَبی میں نِیَّت کے کلِمات ادا کرنے اُسی وَقت نِیَّت شُمار کئے جائیں گے جبکہ اُن کے معنیٰ بھی آتے ہوں۔اور یہ بھی یاد رہے کہ زَبان سے نِیَّت کرنا خواہ کسی بھی زَبان میں ہواُسی وَقت کار آمد ہوگا جبکہ اُس وقت دِل میں بھی نِیَّت مَوجُود ہو۔(اَیْضاً)*نِیَّت اپنی مادَری زَبان میں بھی کی جاسکتی ہے ۔* (رَدُّالْمحتار،۲/۳۳۲ )*اگر دِن میں نِیَّت کریں تَو ضَروری ہے کہ یہ نِیَّت