Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

سے بچ جائیں۔اپنی نمازوں کو غلطیوں سے بچانے،اس کی ادائیگی کا صحیح طریقہ سیکھنے اور نماز کے ضروری مسائل جاننے کے لئے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب”نماز کے احکام“کا مطالعہ اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔7دن کا فیضانِ نماز کورس کرنا بھی انتہائی مفید ہے۔اس کے علاوہ عاشقانِ رسول کی دینی  تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی  ماحول سے وابستہ ہوکر ا س کے شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کیجئے۔

شعبہ اوقات الصلوۃ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے اور سُنَّتوں کی دُھومیں مَچانے کیلئے 80 سے  زائد شُعْبہ جات میں کام کررہی ہے ۔اِنہی  میں سے ایک شُعْبہ ’’اوقات الصلوۃ ‘‘بھی ہے، جس نے علمِ توقیت کے ذَرِیْعے  نمازوں کے اَوْقات ،طُلُوع وغُروب اورسمتِ قِبْلہ کی دُرُسْت مَعْلُومات نَقْشہ کی صُورت میں  جمع کی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اوقات الصلوۃ نے اب تک نہ صِرْف عِلْم ِتَوقیت کے اُصُول و قَوانین کے مُطَابِق  بے شُمار شہروں کے اَوْقَاتُ الصَّلٰوۃ کے نَقْشہ جات تیار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قَدَم بڑھاتے ہوئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مایہ ناز شعبے ”آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ“ کے تَعاوُن سے ایک ایپلیکیشن بنامPrayer Times بھی مُتعارَف کروائی ہے جو موبائل وغیرہ پر دُرُسْتْ نمازوں کے وَقْت کی نِشاندہی میں حَدْ دَرَجہ مُفید ہے۔ چُنانچہ کمپیوٹر(ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن،Desktop Application)کے ذَرِیْعے دُنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مَقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے تقریباً 10ہزار مَقامات کے لئے دُرُسْت اَوْقاتِ نماز و سَمتِ قِبْلہ بآسانی مَعْلُوم کر سکتے ہیں۔