Book Name:Aarzi Thikana

بےدِین ہمیشہ دُشمنی کرتے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں سے ہمیں یہ بھی معلوم ہو گیا کہ بعض لوگ جو یہ کہتے ہیں: سب اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ جو جس رستے پر چلتا ہے، کفر کرتا ہے یا مسلمان رہتا ہے، سب ٹھیک ہیں۔ ان کی یہ سوچ(Thinking) بالکل غلط ہے۔ سب تو کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ مسلمان مسلمان ہیں، غیر مسلِم غیر مسلم ہیں، جیسے آگ(Fire) اور پانی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے، یونہی حق پر چلنے والے اور غلط رستوں کے مُسَافِر کبھی ایک نہیں ہو سکتے۔

سَتِیْزہ کار رہا ہے اَزَل سے تا اِمْرَوز                                          چراغِ مصطفوی سے شرارِ بُولَہْبِی([1])

وضاحت: یعنی ہمیشہ سے یہ ہوتا آیا ہے کہ چراغِ مصطفوی (یعنی سچّے دِین کے نُور) سے شرارِ بُولہبی (یعنی باطِل کے شرارے) دُشمنی کرتے آئے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں ہمیشہ حق کے رستے پر چلتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

عارضی ٹھکانہ

اللہ پاک نے مزید ارشاد فرمایا:

وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ(۳۶) (پارہ:1، البقرۃ:36)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور تمہارے لئے ایک خاص وقت تک زمین میں ٹھکانہ اور (زندگی گزارنے کا) سامان ہے۔

یہ ہمارے اور اس دُنیا کے آپس میں تَعَلُّق کا بیان ہے، ہمارا اس دُنیا کے ساتھ احترام


 

 



[1]...کلیاتِ اقبال، بانگِ درا، صفحہ:251۔