Book Name:Aarzi Thikana

عرش پر دُھومیں مچیں وہ مؤمنِ صالِح مِلا

فرش  پر  ماتَم  اُٹھے  وہ  طیب  و  طاہِر  گیا([1])

وضاحت: اے پیارے اللہ پاک! تجھے تیرے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا واسطہ! جو بھی عاشقِ رسول دُنیا سے جائے تو تیرے فرشتے یہ نہ کہیں کہ دیکھو! وہ فاسِق، فاجِر گنہگار مر گیا۔ اے اللہ پاک! ایسا کرم ہو کہ جو عاشِقِ رسول دُنیا سے جائے تو عرش پر دُھومیں مچ جائیں؛ فرشتے کہیں: دیکھو! دیکھو! وہ نیک مسلمان کی رُوح آ رہی ہے اور زمین والوں پر غم طارِی ہو کہ آہ! ایک نیک، پاکباز انسان دُنیا سے چلا گیا۔

 آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

نعت کولیکشن (Naat Collection)موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقان ِ رسول! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ٹیکنالوجی کے اس دور میں عشقِ رسول جام بھر بھر کر پلا رہی ہے ۔ دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے: Naat Collection (نعت کولیکشن) *اس انمول ایپلی کیشن میں علمائے اہلسنت کی نعت شریف، کلام اور منقبت پر مشتمل 8 مشہور کتابیں(Famous Books) شامل ہیں* جن میں اپنے پسندیدہ کلام کو سرچ کرنے کے ساتھ انہیں آڈیو میں مختلف نعت خوانوں کی زبانی سُن اور ویڈیو دیکھ سکتےہیں *پسندیدہ(Favorite)نعت، کلام کو مائی کلیکشن فیچر میں محفوظ اور جب چاہیں سُن سکتے ہیں *اس ایپ سے کسی بھی نعت


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:53-54۔