Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے ان تمام گناہوں سے تَوبہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنا دِل صاف کر لیں، دِل میں کسی کا بُغْض و کینہ(یعنی پوشیدہ دُشمنی)، کسی سے متعلق حَسَد، کسی کے لئے مَیْل نہ رہے۔

اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

(4):مغرب کے بعد 6 نوافل

اولیائے کرام  رحمۃُ اللہِ علیہم کے معمولات میں سے ہے کہ مغرب کے فرض و سُنّت و غیرہ کے بعد 6 رکعت نفل  2، 2رکعت کر کے ادا کئے جائیں *پہلی 2رکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے: یااللہ پاک! ان 2 رکعتوں کی برکت سے مجھے خیر و عافیت والی لمبی زندگی عطا فرما *دوسری 2رکعتوں سے پہلے یہ نیت فرمائیے: یا اللہ پاک! ان 2 رکعتوں کی برکت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما *تیسری 2 رَکعتوں کیلئے یہ نیت کیجئے: یَااللہ پاک! ان 2 رَکعتوں کی برکت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔

ان 6رَکعتوں میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَۃ کے بعد جو چاہیں وہ سورَتیں پڑھ سکتے ہیں، چاہیں تو ہر رَکعت  میں سُوْرَۃُ  الْفَاتِحَۃ کے بعد 3بار سُوْرَۃُ  الْاِخْلَاص  پڑھ لیجئے۔ ہر 2رَکعت کے بعد 21 بار سورۂ اخلاص (یعنی قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ  مکمل سورت) یا ایک بار سُوْرَۂ  یٰسٓ شریف پڑھئے بلکہ ہو سکے تو دونوں ہی پڑھ لیجئے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے یٰسٓ شریف پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے خوب کان لگا کر سنیں۔ اس میں یہ خیال رہے کہ سننے والا اِس دَوران زَبان سے کچھ بھی نہ پڑھے اور یہ مسئلہ خوب یاد رکھئے کہ جب