Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

کسی کو تکلیف پہنچا دی ہو تو اس کی مُعَافِی ہو جائے۔ ہمارے ہاں شبِ براءَت سے پہلے وَاٹس ایپ (WhatsApp) وغیرہ پر ایک میسج چلتا ہے، جس میں دُوسروں سے مُعَافی کی درخواست ہوتی ہے، یہ اچھا طریقہ ہے مگر ایک میسج کو 2 یا 4سو اَفراد کی طرف فارورڈ (Forward) کر دینا، مُعَافِی کے لئے کافِی نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ جن سے مِل سکتے ہیں، ان سے مِل کر، جنہیں فُون کر سکتے ہیں، انہیں فُون کر کے اور جن تک رسائی نہیں، ان سے باقاعِدہ صَوتی یا تحریری پیغام (Voice or Text Message) اپنی طرف سے ریکارڈ (Record) کر کے یا لکھ کر بھیجا جائے تاکہ سامنے والے کو لگے کہ واقعی سنجیدگی کے ساتھ مجھ سے مُعَافی مانگی جا رہی ہے اور جن سے معافی مانگی جائے، انہیں بھی چاہئے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کو مُعَاف کر کے ثواب کمائیں۔

مُعاف فَضْل و کرم سے ہو ہر خطا یارَبّ!

ہو مغفرت پئے سلطانِ اَنبیا یارَبّ!

بِلا حساب ہو جنّت میں داخِلہ یارَبّ!

پڑوس   خُلد   میں   سَروَر   کا   ہو   عطا  یارَبّ!([1])

( 3 ) :دِل سے بُغْض و کینہ نکال دیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو! روایات کے مُطابق جو بدنصیب شبِ براءَت جیسی عظیم رات میں بھی مغفرت سے محروم رہتے ہیں، ان میں ایک بغض و کینہ رکھنے والا بھی ہے۔([2])

یقیناً ہم میں سے ہر ایک مغفرت و بخشش کا طلب گار اور حاجت مند ہے، اس لئے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:82۔

[2]...شعب الایمان، الباب الثالث والعشرون فی الصیام،ما جاء فی لیلۃ...الخ، جلد:3، صفحہ:380، حدیث:3827۔