Book Name:Gunnah Chorne Ka Inaam

ایسی ہیں جو گُنَاہ سے بھی زیادہ بُری ہیں: (1):اِسْتِصْغَار (یعنی گُنَاہ کو معمولی سمجھنا) (2):اِغْتِرَار (غافِل ہونا) (3):اِسْتِبْشَار (یعنی خوش رہنا، اللہ پاک کے حُضُور حاضِری سے خوف نہ کھانا) (4):اِصْرَار (یعنی گُنَاہ پر جَم جانا، توبہ نہ کرنا)۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! گُنَاہ ہو جانا انسان کی فطرت ہے یعنی ہم جیسے عام انسانوں سے گُنَاہ ہو ہی جایا کرتے ہیں مگر ہمیں ان 4بُرائیوں سے تو بچنا ہی چاہئے *گُنَاہ ہو جائے تو اسے معمولی نہ سمجھیں، یہ نہ کہیں کہ کچھ نہیں ہوا، چھوٹی سی غلطی ہی تو ہوئی ہے، اللہ پاک رحمٰن ہے، بخش ہی دے گا۔ یہ بہت بڑی نادانی ہے۔ ہُوا ہے، بہت کچھ ہوا ہے، اللہ پاک جو جبّار و قہار ہے، اس کی نافرمانی ہوئی ہے، کیا یہ معمولی بات ہے...؟ نہیں، ہر گز نہیں۔ یہ معمولی بات نہیں ہے، بہت بڑی بات ہے *گُنَاہ پر مغرور نہ ہو جائیں *گُنَاہ ہو گیا ہے تو اب خوش نہ ہوں، ڈریں، آہ! مجھ سے گُنَاہ ہو گیا، ہائے! ہائے! میں رَبِّ کے حُضُور کس مُنہ سے جاؤں گا، کیا جواب دُوں گا، یہ سوچ کر ڈر جائیں، قبر و حشر کا تَصَوُّر باندھ کر پریشان ہو جائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! یہ شرمندگی کام آجائے گی اور* چوتھی بات کہ گُنَاہ ہو گیا تو اب اس پر جم نہ جائیں، جلد سے جلد وہ گُنَاہ چھوڑیں اور توبہ کی طرف بڑھ جائیں۔

اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

شبِ براءت میں کرنے کے کام

الحمد للہ! شبِ براءَت تشریف لا رہی ہے *بہت برکتوں والی *عظمتوں والی رات


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین، باب ما جاء فی الذنوب، صفحہ:209۔