Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

چھینٹوں سے نہ بچنے) کی وجہ سے ہوتا ہے۔([1])

اللہ پاک ہمیں نیکیاں کرنے، گُنَاہوں سے بچنے، اپنے عقائد ہر دَم پختہ رکھنے، بُرے عقائد اور بُرے اَعْمال والوں سے دُور رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! آج کی بابرکت رات کے صدقے عذابِ قبر سے نجات مل جائے ہمارے لئے بخشش  کا پروانہ جاری ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رمضان کے روزوں کے  فضائل

اے عاشقانِ رسول!   اَلْحَمْدُ للّٰہ! پھر آمدِ رمضان ہے، نیکیوں کا موسمِ بہار آنے والا ہے۔ آئیے! ترغیب کے لئے رمضان المبارک کے روزوں اور اعتکاف کے چند فضائِل سن لیتے ہیں:مختلف روایات کے مطابق  *روزہ دار کا سونا عبادت ہے * روزہ دار کی دُعااورعمل مَقبول ہوتا ہے * روزہ دار  کے لئےفرشتے سورج ڈوبنے تک مَغْفرت کی دُعا کرتے رہتے ہیں* روزہ دارکےلئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں* روزہ دار  کواللہ پاک جنتی پھل کھلائے گا* روزہ دار  کو اللہ پاک جنتی شراب سے سیراب کرے گا* روزہ دار  کے لئےقیامت کے دن سونے کا دستر خوان  لگایا جائے گا* روزہ دار  کا روزہ  اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا* روزہ دار  کے چہرے کو اللہ پاک جہنم سے 70 سال کی مسافت دُور کر دے گا ۔([2])

جو نادان کسی شرعی مجبوری کے بغیر روزۂ رمضان ترک کردیتا ہے  وہ سَخت گنہگار اور


 

 



[1]...ابن ماجۃ،کتاب الطہارۃ ،باب التشدیدفی البول،صفحہ:69،حدیث:348۔

[2]...فیضان رمضان ، صفحہ:84تا86 ماخوذاً۔