Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

یہاں تک کہ اللہ پاک کے نزدیک کذَّاب (بہت بڑا جھوٹا) لکھ دیا جاتا ہے۔([1])

جھوٹ کی تعریف، اس کی مثالیں اور عذابات جاننے کے لئے شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ جھوٹاچور پڑھ لیجئے۔

قبر میں سلامتی کے لئےخیانت سے بچئے!

قبر میں نقصان دینے والا دوسرا گُنَاہ: خیانت۔ یعنی کسی کی رکھوائی ہوئی امانت میں ناجائِز ردّ و بدل کرنا یا امانت واپس نہ لوٹانا۔ حضرت مجاہد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: دھوکا اور خیانت آگ میں ہے، دھوکا دینا اور خیانت کرنا مسلمانوں کے اَخْلاق نہیں۔

قبر میں سلامتی کے لئے چغلی سے بچئے!

قبر کے عذاب کا سبب بننے والا تیسرا گُنَاہ چغلی ہے۔ فساد ڈلوانے کے لئے ایک شخص کی بات دوسرے تک پہنچانے کو چغلی کہتے ہیں۔([2])اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: چغل خوری کرنے والوں کو اللہ پاک (قیامت کے دِن) کتّوں کی شکل میں اُٹھائے گا۔([3]) 

قبر میں سلامتی کے لئے پاکیزہ رہیے

قبر میں نقصان پہنچانے والا چوتھا بُرا عَمَل ہے: پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا۔ اللہ پاک کے رسول، رسولِ مقبول صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اکثر عذابِ قبر پیشاب (کے


 

 



[1]... بخاری ، کتاب الادب،صفحہ:1515، حدیث:6094۔

[2]... شرح مسلم للنووی،جلد:1، صفحہ:12۔

[3]...الجامع فی الحدیث، باب العزلۃ، صفحہ:534، حدیث:428۔