Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

  اَہْلِہَا حَرَّ الْقُبُوْرِ یعنی بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے وَ اِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُؤْمِنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ یعنی اور بِلاشُبہ مُسَلمان  قيامت کے دن اپنے صَدَقہ کے سائے میں ہو گا۔([1])

لہٰذا صدقہ دینے کی عادت بنانی چاہئے۔صدقہ دینے کے بہت زیادہ فضائل ہیں:*صَدَقہ بُرائیوں کے 70دروازے بند کرتا ہے *صَدَقہ دینے والا قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا*صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے*صَدَقہ گُناہوں کو ایسے مِٹا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے *صَدَقہ آفتوں، بلاؤں  کو روکتا ہے *صَدَقہ عُمْر کو بڑھاتا ہے *صَدَقہ بُری مَوت اور بُرے خاتمے سے بچاتا ہے *صَدَقہ اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا ہے*صَدَقہ رزق میں وسعت اور مال کی کثرت کا باعث بنتا ہے *صَدَقہغربت و ناداری کو ختم کرتا ہے۔([2])اَلْغَرَض! صدقہ کئی بھلائیوں کے دروازے کھولتا ہے اور کئی بُرائیوں کے دروازے بند کرتا ہے۔ لہٰذا ہمیں خوب خوب صدقہ و خیرات دے کر اپنی قبر و آخرت کی بہتری کا سامان کرنا چاہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قبر میں کام آنے والے چند مزید اعمال

پیارے اسلامی بھائیو! (5):پانچوں نمازیں پابندئ وقت کے ساتھ باجماعت مسجد میں ادا کرنا (6):زکوٰۃ فرض ہو تو ادا کرنا(7):روزے رکھنا اور (8):لوگوں کے ساتھ حُسْنِ سلوک کرنا بھی عذابِ قبر سے بچنے کے اسباب ہیں۔ حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی


 

 



[1]... شُعَبُ الايمان،جلد:3 ،صفحہ:212، حديث:3347۔

[2]... صدقے کا انعام،صفحہ:17تا 19 ملتقطًا۔