Book Name:Qabar Kaise Roshan Ho

ىہ سچ کہتا ہے۔ پھر کہنے لگے : دلہن کى طرح سو جاؤ! آج کے بعد تم پر کوئى خوف نہىں ہے۔([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3):تلاوتِ قرآن کی عادت اپنائیے!

قبر کے اندھیرے اور وحشت سے بچانے والا تیسرا نیک عَمَل: تلاوتِ قرآن۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ!قرآنِ کریم بہت با وفا ساتھی ہے، جب سارے دوست، احباب، عزیز رشتے دار، سگے بہن بھائی، یہاں تک کہ ماں باپ بھی آدمی کو تنہا قبر کے گڑھے میں رکھ کر واپس پلٹ جاتے ہیں تو قرآنِ کریم اس وحشت و تنہائی میں بھی ساتھ نہیں چھوڑتا، قرآنِ کریم عذابِ قبر سے بچاتا اور اللہ پاک سے سفارش کر کے قبر روشن کروا دیتا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! قرآن پاک کی ایک سورت ایسی ہے کہ اس کی تلاوت کرنے والا عذاب قبر سے بچ جاتا ہے چنانچہ حضرت عبد ا بن مسعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ  جب بندہ قبر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں کی جانب سے آئے گا تو اس کے قدم کہیں گے تیرے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ ملک پڑھا کرتاتھا ۔پھر عذاب اس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا کہ تمہارے لئے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورہ ملک پڑھا کرتاتھا،پھر وہ اس کے سر کی طر ف آئے گا تو سر کہے گا کہ تمہارے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ ملک پڑھا کرتاتھا۔ تو یہ سورت روکنے والی ہے، عذاب قبر سے روکتی ہے، توراۃ میں اس کانام سورۂ ملک ہے جو اسے رات میں پڑھتا ہے بہت زیادہ اور اچھا عمل کرتا


 

 



[1]... شرح اصول اعتقائد اھل السنہ ،جز:6،جلد:3، صفحہ :453 ،رقم :2147 ملتقطًا ۔