Book Name:Ayat e Durood Shareef

بڑھائیں۔ بلکہ ایک معلوماتی بات عرض کروں! جنّت کو شوقِ درود اس لئے ہے کیونکہ جنّت نُورِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے بنائی گئی ہے، اگرحقیقت میں دیکھا جائے تو ہر چیز نُورِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی سے بنی ہے، جی ہاں! حدیثِ پاک میں ہے: اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللہُ نُورِیْ، وَ کُلّ ُشئٍ خُلِقَ مِنْ نُوْرِی اللہ پاک نے سب سے پہلے میرا نُور بنایا اور ہر چیز میرے نُور ہی سے بنائی گئی ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! جب جنّت نُورِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے بنی تو درودِ پاک کا انتہائی شوق رکھتی ہے ہم بھی تو اسی نُور سے بنائے گئے ہیں، ہمیں بھی چاہئے کہ درودِ پاک سے محبّت کریں اور خوب، ذوق و شوق کے ساتھ درودِ پاک پڑھتے رہا کریں۔

بندۂ مصطفےٰ بننے کا طریقہ

قرآنِ کریم میں ایک بہت تسلی بخش آیت ہے، ارشاد ہوتا ہے:

لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ- (پارہ:24، الزمر:53)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے۔

یہ کیسی ایمان افروز آیت ہے، بندے کے گُنَاہ اتنے ہوں کہ ان سے زمین و آسمان بھر جائیں، اتنے بڑے بڑے گُنَاہ ہوں، اس کے باوُجُود اسے ڈھارس بندھائی گئی، تسلی دِی گئی کہ گھبراؤ نہیں، اللہ پاک کی رحمت سے مایُوس نہ ہو جاؤ! بےشک اللہ پاک سب گُنَاہوں کو بخش دیتا ہے۔

اب یہ کتنی ایمان افروز آیت ہے اور کتنی تسلی بخش عنایت ہے کہ جتنے بھی گُنَاہ


 

 



[1]...مطالع المسرات، فصل فی کیفیۃ الصلاۃ علی النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم، الحزب الثانی فی یوم الثلاثاء، صفحہ:225۔