Book Name:Rizq Mein Izafa Ki Asbab

رزق میں اضافے کا سبب: رِزْق کی قدر کرنا

پیارے اسلامی بھائیو! رِزْق ضائع ہونے سے بچانے، رِزْق کی قدر کرنے اور احترام بجا لانے کی برکت سے بھی رِزْق میں اِضافہ ہوتا ہے۔  آج کل رِزْق  کا احترام دِلوں سے مٹتا جا رہا ہے، رِزْق کی بے قَدری اور بے حُرمتی سےکون سا گھر خالی ہے، بنگلے میں رہنے والے اَرَبْ پَتی سے لے کر جھونپڑی میں رہنے والامزدور تک اس بے احتیاطی کا شکار نظر آتا ہے، شادی میں طرح طرح کے کھانوں  کے ضائع ہونے سے لے کر گھروں میں برتن دھوتے وقت جس طرح سالن کا شوربا ،چاول اور ان کے ا َجْزا بہا کر مَعاذَ اللہ!   نالی کی نذر کر دیئے جاتے ہیں،کاش رِزْق کا احترام ہمارے دِلوں میں ہوتا اور کھانے کو ضائع ہونے سے بچا لیتے۔

روٹی کا احترام کرو...!!

یاد رکھئے! رِزق کی بےقدری، اس کی بے حرمتی تنگدستی کا سبب ہے۔  مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان، حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں:تاجدارِ مدینہ،سُلطانِ باقرینہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَ آلہٖ و َسَلَّم اپنے مکانِ عالیشان میں تشریف لائے،روٹی کا ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا،اس کو لے کر پونچھا ، پھر کھا لیا اور فرمایا:يَا عَائِشَةُ اَكْرِمِيْ كَرِيْمًا فَاِنَّهَا مَا نَفَرَتْ عَنْ قَوْمٍ قَطُّ فَعَادَت اِلَيْهِمْ  یعنی اے عائشہ (رضی اللہُ عنہا)!اچھی چیز کا احترام کرو کہ یہ چیز (یعنی روٹی   )جب کسی قوم سے بھاگی ہے لوٹ کر نہیں آئی۔([1])

اللہ پاک ہمیں رِزْقِ حلال نصیب فرمائے، ہمیں محتاجی و تنگدستی سے محفوظ فرمائے اور


 

 



[1]... ابنِ ماجہ ،کتاب:الاطعمہ،باب:النہی عن  القاء الطعام،صفحہ:545 ،حدیث:3353۔