Book Name:Khaja Huzoor Ki Nirali Shanain

مسح کرنے کو جائِز قرار دیا ہے۔ کس طرح کے موزوں پر مسح کر سکتے ہیں؟ اس کی شرائط سُن لیجئے! (1):موزے ایسے ہوں کہ ٹخنے چھپ جائیں (2):موزہ ایسا ہو کہ اسے پہن کر آسانی کے ساتھ خوب چل پِھر سکیں (3):موزہ چمڑے کا ہو یا کسی اور موٹی چیز کا ہو (کہ اس میں سے پانی سَرایَت نہ کرے اور تنہا اسے پہن کر 3 میل تک چلیں تو وہ پھٹ نہ جائے)۔ یہ تینوں شرائط جس موزے میں ہوں، اس پر مسح کر سکتے ہیں۔  ہمارے ہاں جو عموماً سُوتی یا اُونی (جُرابیں یا) موزے پہنے جاتے ہیں، ان پر مسح جائِز نہیں۔ ان کو اُتار کر پاؤں دھونا فرض ہے۔([1]) موزوں پر مسح کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ یہ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اگلے جمعہ کو سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَاحَیُّ

جو کوئی بیمار ہو وہ اللہ پاک کا نام  مُبارِک یَاحَیُّ 1ہزار بار پڑھےاِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! صحت پائے گا۔ ([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:364 ، حصہ:2 خُلاصۃً۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:254۔