Book Name:Khaja Huzoor Ki Nirali Shanain

وہ تَو نہایت سستا سودا، بیچ رہے ہیں جنت کا

ہم مُفْلِس کیا مُول چکائیں،  اپنا  ہاتھ  ہی  خالی ہے([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی (اللہ پاک جَلَّ شَانُہٗ فرماتا ہے):

اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-سَوَآءً مَّحْیَاهُمْ وَ مَمَاتُهُمْؕ-سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ۠(۲۱) (پارہ:25، الجاثیۃ:21)

ترجمہ کنزُ العِرفان:  کیا جن لوگوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم انہیں ان جیسا کر دیں گے جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے(کیا) ان کی زندگی اور موت برابر ہو گی؟ وہ کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں۔

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! بہت ہی عزّت والا مہینا، جسے حدیثِ پاک میں شَہْرُ اللہ یعنی اللہ پاک کا مہینا کہا گیا ہے([2])  یعنی رَجَبُ الْمُرَجَّب جاری ہے، اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے، اس مُبارِک مہینے کی 6 تاریخ کو عالَمِ اسلام کی بہت ہی مشہورہستی سلطان الہندحضور خواجہ غریب نَواز مُعِیْنُ الدِّین حسن سنجری اجمیری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا دِن منایا جاتا ہے۔  خواجہ غریبِ نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ 537 ہجری کو پیدا ہوئے۔ آپ  کا نامِ پاک حَسَن ہے اور مُعِیْنُ الدِّیْن، غریب نواز، سلطان الہند، وارثُ النبی، عطائے رسول آپ کے مشہور القاب ہیں۔([3]) خواجہ فارسی


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:186۔

[2]...شُعْبُ الْاِیْمَان، باب فی الصیام ،تخصیص شہر رجب بالذکر، جلد:3، صفحہ:369، حدیث:3804۔

[3]...فیضان خواجہ غریب نواز، صفحہ:2-3۔