Book Name:Nafl Rozun Key Fazail
عارِفْ بِاللہ شیخ ضیاءُ الدِّین دَیْرِیْنی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: روایات میں ہے کہ * جس نے رجب کے 7 روزے رکھے، اس کے لئے جہنّم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں * جس نے رجب شریف کے 10 روزے رکھے، وہ اللہ پاک سے جو مانگتا ہے اللہ پاک اسے عطا فرماتا ہے * اور بےشک جنّت میں ایک محل ہے، اس محل کے سامنے دُنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے، اس محل میں صِرْف وہ داخِل ہو گا جس نے رَجب میں روزے رکھے ہوں گے۔([1])
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل
رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولیٰ([2])
جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جنّت میں ایک نہر ہے، جسے رَجَب کہا جاتا ہے، اس نہر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، جو کوئی رَجَب شریف کا ایک روزہ رکھے، اللہ پاک اسے اس نہر سے سیراب کرے گا۔([3])
رجب کا روزہ گناہوں کا کفارہ ہے
سُلطانُ الْمُفَسِّرِین، حضرت عبد اللہ بن عبَّاس رضی اللہُ عنہما سے روایت ہے، بےچین