Book Name:Quran Aur Siddiq e Akbar Ki Shan

اللہ پاک ہمیں ایسے بلند رُتبہ صحابئ رسول، وزیرِ مصطفےٰ، خلیفۂ رسولُ اللہ سے سچّی پکّی محبّت کرنے، آپ کا ادب و احترام بجا لانے، آپ کے نقشِ سیرت سے روشنی لے کر اپنی زندگی سنوارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ 22 جمادی الاخرٰی یومِ صِدِّیقِ اکبر ہے،اپنے گھروں میں، دُکانوں پر، آفسز میں حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کے لئے اِیْصالِ ثواب کا اہتمام فرمائیے! شیخِ طریقت،امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا بہت پیارا رسالہ ہے: عاشِقِ اکبر۔ اسی طرح سیرتِ صدیقِ اکبرپر مکتبۃ المدینہ کی جامِع کتاب ہے: فیضانِ صِدِّیقِ اکبر، یہ دونوں کتابیں مکتبۃ المدینہ سے طلب فرمائیے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! اوریومِ صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کے موقع پر اپنے گھر میں مختصر محفل کیجئے! اپنے اَہْلِ خانہ کو،بچوں کو بٹھا کر رسالہ عاشِقِ اکبر پڑھ کر سُنائیے! تاکہ ہماری نسلوں کو بھی محبّتِ صِدِّیقِ اکبرنصیب ہو اور ہم دُنیا و آخرت میں فیضانِ صِدِّیقِ اکبر کے حق دار بن جائیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

تجہیز و تکفین ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے میں مَصْرُوف ہے۔  دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے:Muslim's Funeral تجہیز و تکفین *اس ایپلی کیشن میں  مَیِّت کے غُسل ، کفن اور دفن وغیرہ کے متعلق اہم ترین معلومات فراہَم کی گئی ہیں *مَیَّت کو غسل کیسے دینا ہے؟ کفن کیسے پہنانا ہے؟اس کے عملی طریقہ کے لئے