Book Name:Quran Aur Siddiq e Akbar Ki Shan

صِرْف و صِرْف حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ ہی ہیں۔ (اس مقام سے عبارت حذف کی گئی ہے)

سبھی اَصْحاب سے بڑھ کر مُقَرَّب ذات ہے ان کی

رفیقِ   سَرورِ   اَرْض  و  سَمَا   صِدِّیقِ  اکبر  ہیں([1])

آدمی دوست کے دِین پر ہوتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا صاحِبِ مصطفےٰ (یعنی رسولِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دوست ہونا) بہت بلند شان ہے اور آپ کا یہ کمال ہے کہ آپ اسلام سے پہلے بھی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پکّے دوست تھے اور آپ کی یہ دوستی مکہ مکرمہ میں مشہور تھی۔

اب یہاں ذرا ایک حدیثِ پاک کی طرف تَوَجُّہ کیجئے! اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ آدمی اپنے دوست کے دِین پر ہوتا ہے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے! قرآنِ کریم حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کو صاحِبِ رسول (یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دوست) فرماتا ہے اور حُضُور فرماتے ہیں: آدمی اپنے دوست کے دِین پر ہوتا ہے، نتیجہ کیا نکلا...؟؟ یہی کہ *جس نے صِدِّیقِ اکبرکا دِین دیکھنا ہو وہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دِین کو دیکھ لے*جس نے صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کے اَخْلاق دیکھنے ہوں، وہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَخْلاق کو دیکھ لے *جس نے صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا عِلْم، عَمَل، کردار، تقویٰ،تَوَکُّل، ایمان کی پختگی دیکھنی ہو، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:566۔

[2]...مسند ابو داؤد طیالسی، وما اسند ابو ہریرہ، موسیٰ بن وردان، جلد:4، صفحہ:299 حدیث:2696۔