Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

لگائیں گے تو نماز مکروہِ تحریمی، واجِبُ الاِعادہ ہو گی۔ لہٰذا جب بھی سجدہ کریں تو پُوری احتیاط کے ساتھ، تَوَجُّہ رکھ کر ناک کی ہڈی زمین پر لگانے کی عادَت بنائیں۔ آج کل جیسے سردیاں ہیں، عموماً سردی سے بچنے کے لئے گرم ٹوپی پہنی جاتی ہے۔ یہ ٹوپی بعض دفعہ پیشانی پر ہوتی ہے اور چونکہ اُون وغیرہ کی موٹی ٹوپی ہوتی ہے، لہٰذا جب پیشانی اور زمین کے درمیان یہ ٹوپی آجاتی ہے تو پیشانی زمین پر پُوری طرح نہیں جمتی، اس میں بھی احتیاط کرنی چاہئے۔ اَوَّل تو جب بھی نماز پڑھیں اور ایسی اُون وغیرہ کی موٹی ٹوپی پہنی ہو تو اسے پیشانی سے ہٹا لیں۔ اگر کسی مجبوری کے سبب ٹوپی پیشانی پر رکھنا ہی ضروری ہو تو پیشانی  زمین پر رکھ کر اتنی دبائیں کہ زمین کی سختی محسوس ہو اور مزید دبانے سے نہ دَبے۔ تب نماز درست ہو جائے گی۔([1])اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَاقَوِیُّ

جو جمعہ کی دوسری ساعت  میں یَاقَوِیُّ بہت پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نسیان (یعنی بُھولنے کا مرض) جاتا رہے گا۔ ([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...فتاویٰ  اہلسنت  غیر مطبوعہ،فتاویٰ نمبر: WAT-1357۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:253۔