Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

فاصلہ ہے...؟کوئی فاصلہ نہیں ہے۔ اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام سے فرمایا: اے موسیٰ!اگر اس سے بھی زیادہ میراقُرْب حاصِل کرنا چاہتے ہو تو ہمارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود کی کَثْرت کیا کرو! سُبْحٰنَ اللہ!

یقیناً ہم بھی اللہ پاک کا قرب چاہتے ہیں، رَبِّ کریم کا قُرْب نصیب ہو جائے، اس کے بعد چاہت ہی کیا ہے؟ جب مالِک کا قُرْب مِل گیا، پِھرکمی ہی کیا رہ جاتی ہے؟ یہ قرب ملے گا کیسے؟ کثرت سے درودِ پاک پڑھ کر...! اللہ پاک ہمیں اتنی عظیم نعمت حاصِل کرنے کے لئے اتنا آسان عَمَل پابندی کے ساتھ کرنے یعنی کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

ہے خدا کی رضا پڑھو درود شریف       پاؤ گے قربِ خدا پڑھو درود شریف

حق کا ہے فیصلہ پڑھو درود شریف       جا بجا ہرلمحہ پڑھو! درود شریف

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی (اللہ پاک جَلَّ شَانُہٗ فرماتا ہے):

وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا(۶۲) (پارہ:19، الفرقان:62)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کےپیچھے آنے والا بنایا (یہ) اس کیلئے (نشانی) ہے جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا ہے یا جو (اللہ کا) شکر ادا کرنا چاہتا ہے۔

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم