Book Name:Insan Aur Ahliyat e Khilafat

غُصَّہ کئی بُرائیوں کی جڑ ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! زَمین میں فساد پھیلنے کی بنیادی وجہ غُصَّہ ہی ہے، غُصّے ہی میں آ کر لوگ مار دھاڑ کرتے ہیں، غصے ہی کی وجہ سے قتل (Murder) ہوتے ہیں، غصے میں آکر ہی طلاق (Divorce) دی جاتی ہے، غُصے ہی کی بدولت بعض دفعہ بڑی بڑی جنگیں بھی ہو جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ *حسد *غیبت *چغلی *کینہ (یعنی دِل میں چھپی ہوئی دشمنی) *قطع تعلقی (یعنی تعلق توڑنا) *جھوٹ *دوسروں کی بےعزتی کرنا *دوسروں کو کم تر (Inferior) سمجھنا *گالی گلوچ * مار دھاڑ *مَذاق اُڑانا اور *بےمروَّتی وغیرہ کئی بُرائیاں ہیں جو غُصّے کے سبب جنم لیتی ہیں اور یہ سب بُرائیاں وہ ہیں جو زمین میں فساد پھیلنے کا سبب بنتی ہیں۔

نہ رہ غافِل کبھی غصے کے شر سے، اگر اَنجام کا تجھ کو دھیاں ہے

حسد ، غیبت، عداوت، بغض ونفرت ، یہ سب بچے ہیں، غصّہ ان کی ماں ہے

غُصّے کا عِلاج

اے عاشقان ِ رسول! اس لئے ہمیں چاہئے کہ غُصّے کے بےجا اظہار اور نَفسانی خواہشات کی پیروی سے ہم خُود کو بچائے رکھیں۔ غُصّہ انسان کی فطرت ہے،آدمی کو غُصّہ آ ہی جاتا ہے، ہمیں چاہئے کہ اس پر قابُو رکھیں۔ وہ کیسے رکھ پائیں گے؟ اس کے لئے (1):سب سے پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ تکلف کے ساتھ، خُود پر جبر کر کے اپنے غُصّے کو پینے کی کوشش کریں، نبیِّ محتر م، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کاارشاد ہے:جس شخص نے غصہ پی لیا، باوجود اِس کے کہ وہ غصہ نافذ کرنے پر قُدرت رکھتا ہے ، اللہ پاک اُس کے دل کو سُکون و ایمان سے