Book Name:Jahan Hai Teray Liya

کتابیں چھپتی ہیں، ہم اپنے روز مرّہ کے کاموں میں کئی طرح سے کاغذ کو استعمال کرتے ہیں، یہ کاغذ بھی لکڑی سے بنتا ہے *آج بھی دوائیوں میں بہت ساری جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں، وہ جڑی بوٹیاں بھی جنگلات ہی سے ملتی ہیں *بِیروزَہ (Pine Gum)،گُوْند اورکئی قسم کے میٹریل بھی جنگلات سے ملتے ہیں *اور ایک اَہَم بات جنگلات کے موسم پر بہت اَثَرات ہیں، آج کل کلائمیٹ چینج (یعنی موسمیاتی تبدیلی)  کا بڑا مسئلہ ہمیں درپیش ہے، آپ اندازہ لگا رہے ہوں گے، سردی اور گرمی کے آنے جانے کا وقت تبدیل ہو رہا ہے، ہمارے پاکستان میں نومبر، دسمبر سخت سردی کے مہینے تھے مگر اب نومبر میں ابھی تک کئی جگہوں پر پنکھے چلتے ہیں، اس موسمی تبدیلی کے ہمارے صحت پر بڑے اَثرات پڑ رہے ہیں، مریضوں کی تعداد میں نسبتاً اِضافہ ہوا ہے، اس پُوری تبدیلی کا سبب کیا ہے؟ درختوں کی کمی، جنگلات کاٹ کر فیکٹریاں لگائی جا رہی ہیں، جس کے سبب موسم اَن بیلنس ہو رہے ہیں۔ یہ جنگلات کے فائدے ہیں اور یہ کس کے لئے ہیں؟ ہمارے لئے۔

امام شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ایک مختصر مُنَاظَرہ

ایک بار امام شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاس کچھ کافِر آگئے، انہوں نے امام شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے سُوال کیا: بتائیے! خُدا کے وُجُود کی کیا دلیل ہے؟ (شایَد امام شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس وقت شہتوت کے درخت کے قریب بیٹھے تھے، اس لئے) فرمایا: یہ شہتوت کا درخت ہی میرے قادِر و قَیُّوْم اللہ پاک کے وُجُود کی دلیل ہے۔ کافِر بولے: وہ کیسے؟ فرمایا: دیکھو! اس شہتوت کا پتّا اگر ہرن کھا لے تو یہ مُشْک بَن جاتا ہے، اسی پَتے کو اگر بکری کھا لے تو دُودھ بنتا ہے اور اسی پتے کو اگر رَیْشم کا کیڑا کھا لے تو اس سے رَیْشَم بَن جاتا ہے فَمَنِ الَّذِیْ جَعَلَ ہٰذِہِ