Book Name:Jahan Hai Teray Liya

پہاڑوں کے فائدے

اسی طرح پہاڑوں کو دیکھئے! یہ اُونچے، کہیں سبز، کہیں برف سے ڈھکے ہوئے سفید اور دیگر بہت سارے خوبصُورت رنگوں کے پہاڑ...! انہیں زمین کی میخیں فرمایا گیا ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ  (پارہ:14، الحجر:19)

 ترجمہ کنزُ العِرفان:اور ہم نے اس میں لنگر ڈال دیئے۔

روایات میں ہے: جب زمین کو پیدا کیا گیا تو یہ لرز رہی تھی، اس پر ٹھہرا نہیں جا سکتا تھا، پِھر اللہ پاک نے اس پر پہاڑ پیدا فرمائے، جس سے زمین ٹھہر گئی([1]) اس لئے پہاڑوں کو زمین کی میخیں کہا جاتا ہے*زمین کے خشک حِصّے کا تقریباً پانچواں حِصّہ پہاڑوں پر مشتمل ہے *دُنیا میں تقریباً 82٪ تازہ ، صاف شفّاف اور میٹھا پانی پہاڑوں سے نکلتا ہے *بہت سارے معدنیات بھی انہی پہاڑوں سے نکلتے ہیں *پہاڑوں پر کئی قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں، جو علاج میں کام آتی ہیں *موسمیاتی تبدیلی میں ایک بڑا کردار پہاڑ بھی ادا کرتے ہیں۔ یہ سب فائدے کس کے لئے ہیں؟ ہمارے لئے ۔

جنگلات کے فائدے

اللہ پاک نے درخت بنائے، جنگلات اُگائے، یہ بھی ہمارے فائدے کے لئے ہیں *جنگلات سے ہمیں آکسیجن ملتی ہے *فرنیچر اور بہت سارے کاموں کے لئے لکڑی جنگلات سے حاصِل ہوتی ہے *کاغذ جس پر آج بھی تعلیم و تعلّم کا انحصار ہے، اسی کاغذ پر


 

 



[1]...ترمذی، کتاب التفسیر القرآن، صفحہ:776، حدیث:3369۔