Book Name:Jahan Hai Teray Liya

اسے پالتی ہے، اپنے اندر سے اسے خوراک دیتی ہے، پِھر اسی چھوٹے سے بیج سے بڑاسا درخت بنا کر ہمیں دے دیتی ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ(۱۹)  (پارہ:14، الحجر:19)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور (ہم نے) اس میں ہر چیز ایک معین اندازے سے اگائی۔

*پِھر اس زمین میں ہزار طرح کی معدنیات بھی رکھی گئی ہیں، جن سے ہم فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ * سُوئی گیس کتنی بڑی سہولت ہے، یہ ہمیں زمین سے ملتی ہے * پٹرول کتنی بڑی نعمت ہے، زمین سے ملتی ہے * اسی طرح اور بہت ساری نعمتیں مثلاً نمک، سونا، تانبا، لوہا، چونا، جپسم، کوئلہ وغیرہ، یہ سب معدنیات ہمیں زمین ہی سے ملتی ہیں اور یہ فائدہ کس کو پہنچاتی ہیں؟ ہم انسانوں کو پہنچاتی ہیں ۔

جانوروں کے فائدے

اسی طرح اللہ پاک نے جانور پیدا فرمائے، یہ بھی ہمارے فائدے کے لئے ہیں *گاؤں دیہاتوں میں عام طَور پر یہ منظر دیکھنے کو ملتا ہے، 5، 10 یا 15، 20 گائے، بھینسیں ہوتی ہیں اور ایک چھوٹا سا لڑکا ایک ڈنڈا اُٹھائے، ان گائے بھینسوں کو ہانک کر لئے جا رہا ہوتا ہے، آپ اندازہ کر سکتے ہیں...! بقرہ عید کے موقع پر ایک گائے کو قابُو کرنے کے لئے  10، 12 افراد اکھٹے ہوتے ہیں، پِھر بھی گائے بعض اوقات قابُو میں نہیں آتی، اتنی طاقتور ہوتی ہے لیکن کیسا کمال ہے، ایک نہیں، کئی کئی گائے بھینسوں کو ایک ہی نوجوان ہانک کر لئے جا رہا ہوتا ہے، یہ تسخیر ہے یعنی اللہ پاک نے یہ جانور ہمارے قابُو میں دے دئیے ہیں، یہ کتنی بڑی نعمت ہے*پِھر ان جانوروں سے ہمیں ہزار طرح کے فائدے ملتے ہیں