Book Name:Jahan Hai Teray Liya

لئے، غرض کہ وہ ایک ذات جس نے ساری کائنات کو تمہاری خِدْمت کے لئے لگا دیا، سب کچھ تمہارے فائدے کے لئے بنا دیا *وہی خُدا ہے *وہی تمہارا مالِک ہے *وہی تمہارا خالِق ہے *وہی رَبّ ہے *وہی عبادت کے لائق ہے اور *وہ ہر چیز کا خُوب عِلْم رکھتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جہاں ہے تیرے لئے.!!

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے!کتنی دِل کش آیتِ کریمہ ہے، کیسے صاف صاف اور سادہ لفظوں میں اللہ پاک کی نعمتوں کا ہمیں احساس دِلایا گیا ہے، ہم اگر سچّے دِل سے اس آیتِ کریمہ کو سمجھیں، اس پر غور کریں تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ اللہ پاک کی مَحبّت ہمارے دِل میں نہ اُترے۔ ذرا تَصَوُّرتو باندھیں؛ وہ کیسا رحمٰن و رحیم رَبّ ہے، کیسا عظیم رَبّ ہے کہ جس نے کائنات کے ذرّے ذرّے میں ہمارے لئے نفع بخشی (یعنی فائدہ پہنچانے) کا پہلو رکھ دیا ہے *آپ ذرا غور فرمائیے! یہ زمین ہمارے لئے پیدا کی گئی *آسمان ہمارے لئے بنایا گیا *Just Emegin(تَصَوُّر کیجئے!) اللہ پاک نے زمین کو فرش کی صُورت میں بچھا ہوابنایا، اگر یہ دِیوار کی طرح کھڑی حالت میں ہوتی، ہم اس پر کس طرح رہ پاتے *اللہ پاک نے زمین کو نرم بنایا، اگر آپ کو کبھی پہاڑ پر چڑھنے کا اِتِّفاق ہوا ہو تو اندازہ ہو گا کہ پہاڑ پرچلنا کتنا دُشوار ہوتا ہے، پاؤں تھک جاتے ہیں، پیروں کے تلووں میں دَرْد ہونے لگتا ہے، قربان جائیے! اللہ پاک نے زمین کو پہاڑ کی طرح سخت نہیں بنایا بلکہ نرم رکھا ہے تاکہ ہم اس پر آسانی سے چل پِھر سکیں *اللہ پاک نے اس زمین کو ماں کی طرح بنایا، اس میں پرورش کی صلاحیت رکھی گئی ہے، ہم زمین میں ایک چھوٹا سا بیج ڈالتے ہیں، زمین اسے اپنے اندر لے کر