Book Name:Jahan Hai Teray Liya

میں جو خُون ہوتا ہے، وہ ایسا نہیں ہے، لہٰذا مچھر کا خُون پاک ہے، اگر کپڑوں پر لگ جائے تو اس سے کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوں گے اور ان کپڑوں میں نماز پڑھی تو نماز بھی ہو جائے گی۔ بہارِ شریعت میں ہے: مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور مچھر کا خون پاک ہے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَا شَھِیْدُ

جو کوئی صبح (یعنی سورج نکلنے سے پہلے پہلے) اپنے نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر آسمان کی طرف مُنہ کر کے 21 بار یَا شَھِیْدُ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کا وہ بچہ یا بچی نیک بنے گا۔([2])

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

 

 



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:392، حصہ:2 ۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:252۔