Book Name:Jahan Hai Teray Liya

کی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اَوْلاد کو بَرَکت ملے، ان کو فائدے حاصِل ہوں تو اس کے لئے درودِ پاک پڑھنے کی عادَت بنائیے! یہ بہترین وراثت ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو کثرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی بَرَکت سے ہماری، ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

خدا خود بھیجتا ہے اُن پر درود تم بھی بھیجا کرو درود شریف

گر پڑھیں صدق دل سے کافی ہے جملہ حاجات کو درود شریف

پائیں گے چار پشت تک بَرَکت  دل سے بھیجیں گے جو درود شریف([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی (اللہ پاک جَلَّ شَانُہٗ فرماتا ہے):

هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًاۗ-ثُمَّ اسْتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوّٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍؕ-وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠(۲۹)

ترجمہ کنزُ العِرفان:وہی ہے جس نے جو کچھ زمین میں ہے سب تمہارے لئے بنایا، پھر اس نے آسمان کے بنانے کا قصد فرمایا تو ٹھیک سات آسمان بنائے اور وہ ہر شے کاخوب علم رکھتا ہے۔

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ:1،سورۂ بقرہ، آیت:29 سننے کی سَعَادت حاصِل کی۔ اللہ پاک نے اس کائنات میں ہم انسانوں کو جن نعمتوں سے نوازا ہے، اس آیتِ کریمہ میں ہمیں ان نعمتوں کا احساس دِلایا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک بہت خوبصُورت سبق


 

 



[1]...نورِ ایمان، صفحہ:39 ملتقطًا۔